صدر آزاد کشمیر سے ممبران کشمیر کونسل یونس میر، سردار رزاق خان، شجاع راٹھور اور طارق سعید کی ملاقات، اہم آئینی امور پر بات چیت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبران کشمیر کونسل یونس میر، سردار رزاق خان، شجاع راٹھور اور طارق سعید کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ممبران کشمیر کونسل نے صدر ریاست کو کونسل کے معاملات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کشمیر کونسل کے ممبران نے صدر ریاست کو بتایا کہ تیرہویں ترمیم کے بعد کونسل کے انتظامی اور مالی اختیارات ختم ہو گئے ہیں اور اسی طرح اسمبلی اور کونسل کا مشترکہ اجلاس بھی نہیں بلایا جا سکتا جس سے پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کونسل آئین کا اہم حصہ ہے اور 1974کا ایکٹ تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر بنایا تھا اس میں اگر کوئی تبدیلی لانی ہوئی تو سب جماعتیں مشترکہ طور پر لا سکتی ہیں اس لئے ممبران کشمیر کونسل کو اُن کا حق دیا جانا چاہیے اسی طرح ٹیکس کولیکشن بھی حکومت آزادکشمیر کو دیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ اختیار(ٹیکس کولیکشن) آزادکشمیر کے سابق صدر جنرل حیات خان نے ایک ایگزیکٹیونوٹیفکیشن کے تحت کونسل کودیا تھا،

جو کہ آزادکشمیر کا کوئی بھی وزیر اعظم ایک ایگزیکٹیو نوٹیفکیشن کے ذریعے واپس لے سکتا تھا۔ لہذا اب اس معاملے کو دوبارہ دیکھنا ہو گا۔ ۔۔۔

close