آزادکشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے ،صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا باغ میں استقبالیہ سے خطاب

باغ (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آزادکشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے تاکہ یہاں سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جارحانہ انداز میں اُٹھا یا جا سکےاس کے لیے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا میں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنا شروع کر دیا ہے اسی طرح ہم آزادکشمیر میں عام آدمی کی حالت بہتر بنانے اور آزادکشمیر سے کرپشن اور تعصب کی سیاست کو ختم کریں گے۔ پارٹی کارکن جنہوں نے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنوائی ہے انہیں بھی حکومت کا حصہ بنوانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں باغ میں پی ٹی آئی کشمیر باغ شہر کے صدر سید اشفاق گردیزی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گے استقبالیہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت کے باعث گراؤنڈ مکمل بھر گیا جس پر بڑی تعداد میں لوگوں نے گھروں کی چھتوں اور دیواروں پر چڑھ کر صدر ریاست کا خطاب سنا۔ جس سے استقبالیہ تقریب ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ جلسہ عام کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر باغ شہر کے صدر سید اشفاق شاہ گردیزی نے کی جبکہ جلسہ عام سے وزیر زراعت سردار میر اکبر، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر ملک، صدارتی مشیر سردار امتیازخان، ویلفیئر ونگ کے صدر شیخ مقصود احمد، راجہ مسعود ایڈووکیٹ، تحصیل کے صدر راجہ امتیاز ایڈووکیٹ، قائمقام صدر پی ٹی آئی کشمیر باغ ساجد جاوید عباسی، راجہ شجاعت، سابق صدر پی ٹی آئی کشمیر باغ سردار طاہر اکبر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علماء مشائخ ونگ بشارت جذبی، شاہد انور، اسلم سدوزئی صدر ہاڑی گہل، ساجد عباسی، راجہ خرم، سردار ماجد شریف، راجہ زاہداور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت سردار میر اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ باغ میں پی ٹی آئی منظم ہے اور ہم کارکنوں کے ساتھ ہیں۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں وہ بیرون ملک کشمیریوں کی نمائندگی کرتے رہتے ہیں۔ اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں حکومت میں کردار ادا کرنے کے لئے شامل کیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر میری اولین ترجیح ہے اور میں ہمہ وقت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہوں۔ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کرپشن اور تعصب کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ۔۔۔

close