کھوئی رٹہ شہر و بائی پاس روڈ پر کئی سال سے پڑے گہرے گڑھے پاک فوج کے جوانوں نے بھر دیئے‘ عوام خوش

سیری(آئی این پی)کھوئی رٹہ شہر و بائی پاس روڈ پر سالوں سے پڑے گہرے گڑھے محکمہ شاہرات،انتظامیہ،سابقہ حکومت کو نظر نہ آئے پاک فوج کے جوانوں نے گزشتہ روز سڑک پر گہرے گڑھوں میں کنکریٹ بھر دی عوام علاقہ تاجروں نے پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ شہر اور بائی پاس سڑک پر مختلف جگہوں پر گہرے گڑھے پڑنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا سالوں سے یہ گڑھے

موجود تھے مگر نہ ہی محکمہ شاہرات کو نظر آئے نہ حکومت کو گزشتہ روز پاک فوج کے جوانوں نے شہر کے مختلف جگہوں پر جہاں سڑک پر گڑھے پڑے تھے کو کنکریٹ سے بھر دیا شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں چاہے ایل او سی ہو،سیلاب،زلزلہ،ملک دشمن عناصر ہوں ہر ایک کے خلاف پاک فوج کے جوان میدان عمل میں موجود ہوتے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہیں شہری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر و گردونواح میں سڑکوں کی حالت کو فلفور بہتر کیا جائے۔۔۔۔

close