وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کر دی

مظفرآباد (آئی این پی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سائلین اور شکایت کنندگان کی درخواستوں پر بر وقت اور فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق درخواست دہندگان اور شکایت کنندگان کے مسائل پر تمام محکمے جلد اور فوری طور پر ایکشن کریں گے ۔ محکمہ جات میں درخواست دہندگان اور شکایت کنندگان کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا ۔سرکلر میں بتایا گیا ہے

کہ محکمہ جات درخواست وصول کرنے والے اہلکار ان اور آفیسران سائلین سے ان کا مکمل پتہ اور فون نمبر بھی حاصل کریں گے ۔ علاوہ ازیں سائلین اور شکایات کنند گان کو ان کے معاملہ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ بھی کیا جائے۔سرکلر میں تمام محکمہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر انفرادی درخواست کا سٹیٹس روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کرنے کے علاوہ درخواست گزار کو بھی ہونے والی پیش رفت کے بارہ میں مطلع کریں گے جبکہ درخواست گزار متعلقہ محکمہ کے علاوہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے شعبہ احکامات ؍عملدرآمد رابطہ سے بھی اپنی درخواست کے بارہ میں معلومات حاصل کرسکیں گے ۔ سرکلر کے مطابق کسی بھی درخواست کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا بلکہ سائلین کے معاملات کو ترجیحی بنیادو ں پر یکسو کیا جائے گا ۔اس حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے باقاعدہ سرکلر جار ی کردیا گیا ہے ۔۔۔۔

close