پی ٹی آئی لانگ مارچ ، عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کی پاکستانی عوام سے اپیل

*قاسم خان کی عوام سے اڈیالہ کے قریب احتجاج نہ کرنے کی اپیل*

بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ ذرائع سے اطلاعات ہیں کہ اڈیالہ جیل کے قریب اجتماع کو جوابی کارروائی کے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے والد کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپیل کی کہ احتیاط اور تحمل سے کام لیں اور ایسا کوئی جواز نہ دیں جو والد کی جان کے لیے خطرہ بنے۔ حکومت کا موقف ہے کہ عمران خان کو علاج کی مکمل سہولیات میسر ہیں۔