آئی ایم ایف کا مختلف قوانین میں 174 ترامیم کا مطالبہ

*آئی ایم ایف کا 174 ترامیم کا مطالبہ*

قائمہ کمیٹی خزانہ میں سیکرٹری خزانہ نے بتایا آئی ایم ایف نے گورننس، سبسڈی سمیت مختلف قوانین میں 174 ترامیم مانگ لی ہیں۔ پروگرام کے 3 جائزے مکمل، پاکستان کو 4.1 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔ ٹیکس رعایتیں ختم اور سپلیمنٹری گرانٹس پر پابندی لگ گئی، تاہم گردشی قرض اور تعلیمی اخراجات کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔

حنا ربانی کھر اور نوید قمر نے افسران کے اثاثوں کی جزوی ڈیکلریشن پر تحفظات اٹھائے، جبکہ ساورن ویلتھ فنڈ میں مشترکہ سرمایہ کاری کی تجویز بھی آئی ایم ایف مذاکرات کا حصہ ہے۔