نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے شہری کو کن کن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسلام آباد (17 ستمبر 2026): نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خصوصی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے ذریعہ وہ اہم خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا شہریوں کو فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی بنا کر دیتا ہے۔ ایف آر سی نادرا کی طرف سے جاری کردہ ایک اہم دستاویز ہے جو نادرا کے ڈیٹا بیس کے مطابق آپ کے خاندانی ڈھانچے یا شجرہ نسب کی تصدیق کرتی ہے۔
18 سال سے زائد عمر کا کوئی بھی فرد نادرا میں ایف آر سی کے حصول کے لیے درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ اس کے لیے کسی بھی قسم کی دستاویزات کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
تاہم اگر خاندان میں کوئی 18 سال سے کم عمر بچہ موجود ہو اور اس کا ب فارم تصویر کے بغیر بنا ہوا ہو تو اس کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کے لیے درخواست کے وقت اس کی موجودگی لازمی ہو گی۔
ایف آر سی درخواست جمع کرانے کے لیے آج ہی اپنے نزدیکی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔






