انا للہ و انا الیہ راجعون ، ن لیگ کے رکن اسمبلی انتقال کرگئے

چیچہ وطنی سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

 

چوہدری محمد حنیف جٹ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی، جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر آزادی چوک اسٹیڈیم، چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔