مز ید پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ

امریکا نے روس اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

 

امریکی ایوان نمائندگان میں روس اور ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا بل منظور ہو گیا، بل کے حق میں 262 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 159 نے مخالفت کی۔ روس کے خلاف پابندیوں کا بل اب صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔

 

قانون کے تحت روس کے خلاف بنیادی اور ثانوی پابندیاں عائد کرنے کی گنجائش ہوگی۔ پابندیوں کا ہدف روسی حکام، ارب پتی شخصیات، ان کے اہلخانہ، روسی بینک اور مالیاتی ادارے ہوں گے، اس کے علاوہ یوکرین جنگ میں روس کی معاونت کرنے والے غیر ملکی افراد بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔