نادرا میں خواتین کے لیے نوکریوں کا اعلان، اپلائی کیسے کریں؟ جانئے

نادرا نے پنجاب کے آٹھ اضلاع کی خواتین کے لیے جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) کی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ واک اِن ٹیسٹ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2026 تک ہوں گے، جبکہ کامیاب اور شارٹ لسٹ ہونے والی امیدواروں کے انٹرویوز بعد کے مرحلے میں لیے جائیں گے۔

بھرتی کا عمل فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کی خواتین کے لیے ہے۔ امیدوار کا متعلقہ ضلع سے تعلق ہونا ضروری ہے، جس کی تصدیق شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کے ذریعے کی جائے گی۔

امیدوار کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ یا مساوی مقرر کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم ایک سال کا تجربہ رکھنے والی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 25 سال ہے، جس میں پانچ سال کی رعایت پہلے ہی شامل ہے اور مزید عمر میں رعایت نہیں دی جائے گی۔ اقلیتی برادریوں اور معذور خواتین بھی درخواست دینے کی اہل ہیں۔

فیصل آباد میں ستیانہ، امین پور اور رام دیوالی کے لیے تین، چنیوٹ کے احمد نگر میں دو، جبکہ جھنگ میں 18 ہزاری اور شورکوٹ کے لیے دو آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

حافظ آباد میں کسوکی، وینیکے تارڑ، کَلِیکی، جلال پور بھٹیاں اور سکھیکی کے لیے پانچ، سرگودھا میں کوٹ مومن، فروکہ، سی ایف ایس سی اور سلانوالی کے لیے پانچ، میانوالی میں کوٹ چندنہ، میانوالی، چکڑالہ اور بن حافظ جی کے لیے چار، خوشاب میں جوہرآباد اور مٹھا تیوانہ کے لیے دو، جبکہ بھکر میں بہل، ڈلے والا اور منکیرہ کے لیے تین آسامیاں رکھی گئی ہیں۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ واک اِن ٹیسٹ میں شرکت سے قبل اشتہار میں اپنی مطلوبہ جگہ اور متعلقہ تحصیل کی تفصیلات ضرور چیک کریں۔