سپارکو نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق فلکیاتی پیشگوئی جاری کردی۔
سپارکو کے مطابق ربیع الثانی کا نیا چاند 11 ستمبر کی صبح 8 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ 12 ستمبر کی شام ہلال نظر آنے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں ہلال عام آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں رویت کے لیے دوربین کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
فلکیاتی پیشگوئی کے مطابق یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں قمری مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس اور شرعی شہادتوں کی روشنی میں ہی کیا جائے گا۔






