راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں ایک حوالاتی قیدی بیماری کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
جیل حکام کے مطابق 40 سالہ اویس احمد تھانہ جاتلی کے منشیات کے مقدمے میں قید تھا۔ اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی اور انتظامی کارروائی جاری ہے۔






