ڈرون حملہ

روس کے سرحدی علاقے بیلگورود میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ علاقائی حکام کے مطابق یوکرینی ڈرونز نے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ نووی اوسکول شہر میں ایک ڈرون نامعلوم تنصیب کے قریب پھٹا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے۔ شیبی کینو میں ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک اور اس کے ساتھ سفر کرنے والی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ بیلگورود کا علاقہ یوکرین کی سرحد سے متصل ہے اور روسی حکام کے مطابق یہ خطہ ماضی میں بھی یوکرینی ڈرون حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔