سرکاری ملازمتوں کےلیے عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت کا اعلان کردیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثا کے لیے عمر کی بالائی حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے، جبکہ دو سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لیے عمر کی حد 50 سال ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق جن آسامیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد پہلے ہی 43 سال سے کم مقرر ہے، ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں اس کے علاوہ مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی۔