انا للہ وانا الیہ راجعون ، خوفناک حادثہ

خیابانِ امین میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل ایک کار کی زد میں آنے کے بعد فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔