ضلع ٹانک کے علاقے شیخ سلطان میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او عبدالصمد کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بیسک ہیلتھ یونٹ کے مرکزی دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گزشتہ رات دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کیا تھا۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔






