بڑا حملہ، 73 افراد زخمی، خواتین اور بچے بھی شامل

یمن کے حوثی گروپ انصاراللہ کے حملوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 73 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

 

سعودی اتحادی فورس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سخت جواب دیا جائے گا۔

 

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق یمن کے البیضا اور الجوف صوبوں میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں بھی شدت آ گئی ہے۔

 

یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف مزید کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے صنعا دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

 

سعودی عرب اور یمن کے درمیان تازہ کشیدگی سے خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔