سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں بھی تلف کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔