ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس بیس کو وسیع کرے اور محدود ٹیکس نیٹ میں مزید شعبوں اور افراد کو شامل کرے۔
اے ڈی بی نے پاکستان کے ریونیو انتظامی نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے اپنے قرض پروگرام میں مزید 20 کروڑ ڈالر شامل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جو تقریباً 55.4 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
بینک کے مطابق ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور ریونیو وصولی کے نظام میں بہتری لانا پاکستان کی معاشی استحکام اور حکومتی آمدن بڑھانے کے لیے اہم ہے۔






