پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادی گئیں

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر کے بیانِ حلفی کے ساتھ اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس بھی جمع کرائی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔