آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ مجموعی طور پر 8 مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ ن نے 6 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی مریم کشمیری، مریم ادریس اور سحرش قمر کامیاب ہوگئیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی زوبیہ خورشید راجہ اور فرزانہ یعقوب نے کامیابی حاصل کی۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب ہوئے، جبکہ علماء و مشائخ کی نشست محمد مظہر سعید کے حصے میں آئی۔
اوورسیز کشمیری کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان آرائیں بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔






