بانی پی ٹی آئی کا اپنی بہن کے حوالے سے سخت پیغام ؟؟؟ شیرافضل مروت کا اہم بیان

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سخت پیغام دیا ہے، جس کے بعد وہ گزشتہ تین روز سے منظر عام پر نہیں آئیں۔

شیر افضل مروت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نورین نیازی سے ملاقات کے دوران علیمہ خان کو اسٹریٹ موومنٹ میں حصہ لینے سے روکنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ علیمہ خان احتجاجی سرگرمیوں میں کیوں حصہ لے رہی ہیں اور پارٹی کو انہیں سیاسی معاملات سے دور رکھنے کی ہدایت کی۔

شیر افضل مروت نے مزید دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی ریلیف سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے لاعلم تھے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ جانے کی وجہ اور کسی ممکنہ ڈیل کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی پوچھا کہ انہیں نواز شریف سے کیوں ملایا جا رہا ہے۔