دہشت گردوں کی فا-ئر- نگ سے مزدور جاں بحق

کوئٹہ: پشین کے علاقے سرانان میں دہشت گردوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی مزدور کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی شروع کردی جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔