وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں سندھ کے امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔






