برائلر گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور(آئی این پی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 14 روپے اضافے سے 533 روپے، زندہ برائلر کی قیمت 10 روپے اضافے سے 368 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 236 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔