کراچی(آئی این پی) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 11 ہزار 746 روپے اضافے سے 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 137 ڈالر اضافے سے 4495 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔






