پاکستان کی شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے شام کے ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

 

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے بلااشتعال حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

 

ترجمان کے مطابق پاکستان شامی عوام کے ساتھ غیر متزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

 

  • دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی بار خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں پر اسرائیل کو جواب دہ بنائے۔