عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار ، چاول کی قیمتوں میں اضافہ ، کتنا؟ جانئے


*چاول اور گندم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، شہریوں کا بجٹ بگڑ گیا*

 

مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیے۔ معیاری چاول جو پہلے 420 روپے فی کلو ملتا تھا اب 620 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ 200 روپے فی کلو کا اچانک اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے بڑا دھچکا بن گیا۔

 

دوسری جانب گندم کی قیمت بھی مستحکم نہ رہ سکی۔ منڈیوں میں گندم 4500 سے بڑھ کر 4600 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ چاول اور گندم روزمرہ کی بنیادی خوراک ہیں۔ مہنگائی کے اس طوفان نے گھروں کا بجٹ تباہ کر دیا ہے۔ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی ریلیف محسوس کر سکے۔