انا للہ و انا الیہ راجعون ، معروف ولاگر افسوسناک حادثے میں جانبحق

پاکستانی وی لاگر کومل خان راولپنڈی میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں انتقال کر گئیں۔

28 سالہ کومل خان کو موٹر سائیکل چلانے اور ڈیجیٹل کانٹینٹ بنانے کا بہت شوق تھا۔ ٹک ٹاک پر ان کے تقریباً 5 ہزار فالوورز تھے اور ان کے بائیو میں لکھا تھا “دو پہیوں پر دنیا گھومنے کے لیے پیدا ہوئی لڑکی”۔

رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث دریائے سواں اور نالہ لئی میں طغیانی آ گئی۔ اسی دوران کومل کی موٹر سائیکل مبینہ طور پر پھسل کر دریائے سواں میں جا گری۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے ان کی لاش دریا سے برآمد کر لی۔

کومل خان سوشل میڈیا پر اپنے روزمرہ سفر اور خوبصورت مقامات کی ویڈیوز اور ریلز شیئر کرتی تھیں۔