*ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا*
ترک وزارت دفاع کے مطابق 17 اگست کو کوئطے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” پر دستخط ہوئے ہیں۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو ادارہ جاتی اور دیرپا بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے۔
*معاہدے کے اہم نکات:*
1. *مشترکہ مشقیں*: معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی افواج مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گی۔
2. *صنعتی تعاون*: دفاعی صنعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
3. *سینئر گروپ کا قیام*: معاہدے کی نگرانی کے لیے وزرا پر مشتمل ایک سینئر گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
4. *اسٹریٹیجک میکانزم*: سیاسی، فوجی اور اسٹریٹیجک سطح پر رابطے کے لیے ایک نیا میکانزم بنایا جائے گا جس میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف اسٹاف شامل ہوں گے۔
ترک وزارت دفاع نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور تینوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔






