سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے بنوں میں آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقوں اکبر علی خان کلہ اور صدا خیل میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔

ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔