آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

*لیبیا: زاویہ ریفائنری پر ڈرون حملہ، ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی*

لیبیا کی زاویہ ریفائنری کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ لگ گئی۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ چند روز کے دوران ریفائنری پر تیسرا حملہ ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زاویہ ریفائنری پر ہونے والے حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

#لیبیا #زاویہ_ریفائنری #ڈرون_حملہ #روس #بین_الاقوامی_خبریں