انا للہ و انا الیہ راجعون ، معروف پاکستانی اداکا ر علی رضاکے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے۔

علی رضا نے اپنے والد کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔ معروف اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بے شک ہمیں اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد کا اچانک انتقال ہوا ہے اور مداحوں سے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

علی رضا کی جانب سے والد کے انتقال کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔