چیئر مین پی ٹی آئی کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔ بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور آج ان کے آبائی علاقے بونیر میں انتقال ہوا۔ ان کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے بونیر میں ادا کی جائے گی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔