**محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے مختلف شفٹوں کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔**
اعلامیے کے مطابق **31 اکتوبر** تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح **8:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے** تک کھلے رہیں گے، جبکہ **جمعہ** کے روز اوقات صبح **8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے** تک ہوں گے۔
**یکم نومبر سے 31 مارچ** تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح **8:30 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے** تک کھلیں گے۔
اعلامیے کے مطابق **31 اکتوبر** تک سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ صبح **7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے** تک ہوگی، جبکہ **یکم نومبر سے 31 مارچ** تک پہلی شفٹ کے اوقات صبح **8:00 بجے سے دوپہر 1:45 بجے** تک مقرر کیے گئے ہیں۔
دوسری شفٹ کے لیے **31 اکتوبر** تک پیر سے جمعرات اوقات **دوپہر 1:00 بجے سے شام 6:00 بجے** تک ہوں گے، جبکہ **یکم نومبر سے 31 مارچ** تک دوسری شفٹ **دوپہر 12:45 بجے سے شام 5:45 بجے** تک جاری رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق **جمعہ** کے روز دوسری شفٹ کے اوقات **صبح 10:45 بجے سے دوپہر 2:15 بجے** تک ہوں گے۔





