سرکاری تو سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بھی بند:وزیرِ تعلیم کا بیان آ گیا

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 24 اگست سے قبل تمام سرکاری اور نجی سکول کھولنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اگست سے پہلے کوئی بھی سکول نہ کھولا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر کے سکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تعطیلات کے دوران طلبہ کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ریمیڈیئل لرننگ کیمپوں کے لیے ایک ماہ کا وقت مختص کیا گیا تھا۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبہ کے لرننگ لاس کو پورا کرنے کے لیے خصوصی کیمپ بھی لگائے گئے تھے، جبکہ موجودہ شیڈول کے مطابق پنجاب کے تمام سکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔