سونا فی تولہ مہنگا، نئے ریٹس جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں ایک تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے ہو گئی، جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 859 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 44 ہزار 183 روپے تک پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 273 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 624 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 235 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 679 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 155 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ چاندی 2.73 ڈالر مہنگی ہو کر 61.45 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی۔