انڈسٹری سوگوار ، معروف اداکار چل بسے , دماحوں کیلئے افسوسناک خبر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے منیجر نے تصدیق کی کہ پردیپ راوت کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار چند گھنٹے قبل انتقال کر گئے۔

پردیپ راوت نے 1985 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بطور ولن ان کے کئی کردار شائقین میں بے حد مقبول ہوئے۔ انہوں نے امیتابھ بچن، راج ببر، ونود کھنہ اور دیگر نامور اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

انہوں نے عامر خان کے ساتھ فلمیں *لگان* اور *غجنی* میں بھی یادگار کردار ادا کیے، جبکہ ہندی فلموں کے علاوہ مختلف علاقائی زبانوں کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔