یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ **”آزادی”** جاری کیا ہے، جس میں اہلِ کشمیر کی ثابت قدمی، امید اور اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
واجد سعید کی آواز میں پیش کیے گئے اس نغمے میں کشمیری عوام کے جذبات، امنگوں اور آزادی کی خواہش کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کے بول **”تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے”** پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور وابستگی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
دل کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن پر مشتمل یہ نغمہ امید، استقامت اور عزم کے جذبے کو نمایاں کرتا ہے۔ اس میں وادیٔ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خصوصی نغمہ اہلِ کشمیر کی ثابت قدمی، امید اور اپنے حق کے لیے جاری جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جبکہ اس عزم کا اعادہ بھی کرتا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔






