فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم “آگ لگے بستی میں” نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر کے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
فلم کی عالمی مجموعی کمائی 101.06 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس اہم کامیابی پر فلم سازوں نے اسے “تاریخی بلاک بسٹر” قرار دیتے ہوئے شائقین کرم کا شکریہ ادا کیا ہے، جن کی محبت اور سنیما گھروں میں مسلسل آمد کی بدولت یہ ممکن ہو سکا۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی جیسے نمایاں فنکار شامل ہیں۔






