محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سرکاری کالجز کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جن پر یکم اگست سے عملدرآمد ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح کی شفٹ صبح 8:30 بجے شروع ہوگی، جبکہ پیر، جمعرات اور ہفتہ کے روز کالجز دوپہر 1:30 بجے بند ہوں گے۔
جمعہ کے روز صبح کی شفٹ صبح 8:30 بجے سے 11:30 بجے تک جاری رہے گی۔
شام کی شفٹ پیر، جمعرات اور ہفتہ کو سہ پہر 3:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز شام کی شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق یہ نئے اوقاتِ کار یکم اگست سے سندھ کے سرکاری کالجز میں نافذ العمل ہوں گے۔






