سندھ حکومت نے صوبے کے 13 محکموں میں گریڈ 5 سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھرتیوں کے عمل کے تحت آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے انٹرویوز 5 اگست 2026 سے شروع ہوں گے، جن کا آغاز حیدرآباد ڈویژن سے کیا جائے گا۔ ڈویژن کی سطح پر امیدواروں کے زبانی انٹرویوز 5 اگست سے 25 اگست 2026 تک جاری رہیں گے۔
یہ بھرتیاں محکمہ توانائی، محکمہ مویشی و ماہی گیری، محکمہ اوقاف، زکوٰۃ، عشر و مذہبی امور، محکمہ کالج ایجوکیشن، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، بورڈ آف ریونیو، محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان، محکمہ زراعت، محکمہ محنت و افرادی قوت، اینٹی کرپشن، محکمہ ثقافت و سیاحت اور محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ میں کی جائیں گی۔






