وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ کشمیر کے انتخابات، امن و امان کی صورتحال اور ملکی داخلی معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں علاقائی صورتحال، معاشی حالات، سیکیورٹی امور اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو ملک کی مجموعی داخلی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر غور، کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق اور مختلف وزارتوں و ڈویژنز کی سمریوں کی منظوری بھی متوقع ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام ارکان کو آگاہ کردیا ہے۔