حج 2027 عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی سہولت فراہم

حکومت نے حج 2027 کے خواہشمند عازمین کے لیے پاسپورٹ کی قبل از وقت تجدید کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حج 2027 کے لیے درخواست دینے والے عازمین اب مقررہ مدت سے پہلے بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کرا سکیں گے۔ اس سلسلے میں ملک بھر اور بیرونِ ملک قائم تمام پاسپورٹ دفاتر کو قبل از وقت تجدید کی درخواستیں وصول کرنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کے لیے عازمین کے پاس 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ ہونا لازمی ہوگا۔ درخواست گزار پاسپورٹ رولز 3(سی) کے تحت قبل از وقت پاسپورٹ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حج 2027 کے اگلے مرحلے میں شرکت کے لیے عازمین کو مقررہ تاریخ تک کارآمد پاسپورٹ تیار رکھنا ہوگا، کیونکہ مؤثر پاسپورٹ کے بغیر حج درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

close