کراچی (آئی این پی): عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ رواں برس یومِ آزادی کے موقع پر مسلسل تین روز کی تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں 14 اگست کو یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ رواں سال 14 اگست بروز جمعہ ہے، جس کے باعث سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔
اس طرح شہریوں کو مسلسل تین روزہ تعطیلات میسر آنے کا امکان ہے، جن سے لوگ سیاحت، اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
واضح رہے کہ تعطیلات کا حتمی نوٹیفکیشن متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






