//

انا للہ و انا الیہ راجعون ، اہم سیاسی شخصیت چل بسی

پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سید حسن عباس کے والد سید اظہر عباس انتقال کر گئے۔

سید اظہر عباس کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے سید حسن عباس اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے سید حسن عباس سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی لاہور کے ضلعی صدر فیصل میر اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت نے بھی سید اظہر عباس کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close