سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے فیس بک کے اہل صارفین کے لیے بغیر کسی ماہانہ یا سالانہ سبسکرپشن فیس کے اپنے اکاؤنٹ پر تصدیقی بیج حاصل کرنے کی ایک نئی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے فروری 2023 میں ‘میٹا ویری فائیڈ’ کے نام سے ایک بامعاوضہ سروس شروع کی تھی، جس کے ذریعے صارفین معاوضہ ادا کر کے نیلا تصدیقی بیج اور دیگر اضافی سہولیات حاصل کرتے تھے۔ تاہم اب کمپنی نے ایک نیا مفت ویری فکیشن نظام متعارف کرایا ہے، جس کا بنیادی مقصد حقیقی صارفین کی شناخت کی تصدیق کرنا ہے۔
اس نئے طریقہ کار کے تحت صارفین کو صرف اپنی ایک سیلفی جمع کرانی ہو گی، جسے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فیس بک پروفائل پر موجود تصاویر کے ساتھ ملایا جائے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ تصدیق کا یہ پورا عمل چند منٹوں کے اندر مکمل ہو جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ کامیاب تصدیق کے بعد صارف کے پروفائل پر ایک ویری فکیشن بیج ظاہر ہو جائے گا، جو فیس بک کی دیگر سروسز پر بھی نظر آئے گا۔
میٹا نے مزید وضاحت کی ہے کہ یہ مفت ویری فکیشن بیج صرف اس بات کی تصدیق کرے گا کہ متعلقہ اکاؤنٹ کسی واقعی حقیقی انسان کا ہے۔ یہ بیج کسی صارف کی شہرت، عوامی حیثیت یا پیشہ ورانہ اعتبار کی تصدیق نہیں کرے گا، بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف شناخت کی توثیق کرنا ہے۔
اس حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ پری پیڈ صارفین کے لیے بری خبر ہے کیونکہ ہر ریچارج پر بھاری کٹوتی کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق وہ تمام اہل فیس بک صارفین جو مقررہ تصدیقی مراحل کامیابی سے طے کریں گے، اس مفت ویری فکیشن بیج کو حاصل کرنے کے مکمل اہل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






