پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم نے 14 سال بعد ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر کے ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ارسال کیے گئے خط کے ذریعے قومی ٹیم کی ایشین ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر فومیو اوگورا کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جونیئر ویمنز ٹیم نے ویمنز جونیئر اے ایچ ایف کپ 2026 میں شاندار کارکردگی اور بہتر رینکنگ کی بنیاد پر یہ کامیابی حاصل کی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے اس کامیابی پر ٹیم کی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے قومی ویمنز ہاکی کی بحالی اور مستقبل کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






