ریسکیو حکام کے مطابق نارووال میں تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






