واشنگٹن (آئی این پی): امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑاکا طیارے بھیج رہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ یورپ میں قائم فوجی اڈوں سے ایف-16 اور ایف-35 لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کیے جائیں گے۔
عہدیدار کے مطابق اضافی فضائی ایندھن فراہم کرنے والے ری فیولنگ طیارے بھی مشرق وسطیٰ بھیجے جائیں گے تاکہ فضائی کارروائیوں میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سچوئیشن روم میں ہونے والی بریفنگ کے دوران ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں میں تیزی لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






